قبائلی اضلاع

درہ آدم خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا ایک سابق کمانڈر قتل

انتظامیہ کے مطابق عارف عرف کاکا نے چند سال قبل مسلح افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے اور کالعدم ٹی ٹی پی سے راہیں جدا کر لیں تھیں۔

قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے شینی کلے نامی علاقے میں نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم کے ایک سابق کمانڈر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

انتظامیہ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے سابق کمانڈر عارف عرف کاکا اپنے حجرے کے سامنے کھڑا تھا جہاں اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کاکا نے چند سال قبل مسلح افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے اور کالعدم ٹی ٹی پی سے راہیں جدا کر لیں تھیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ کاکا کچھ عرصہ سے علیل بھی تھا جبکہ مرکزی شوریٰ کا رکن ہونے کی وجہ سے وہ درہ آدم خیل چیپٹر کے امیر کمانڈر طارق آفریدی کا قریبی ساتھی بھی تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button