قبائلی اضلاع

ضلع مومند، اجرت پر اپنے دشمن کو قتل کرنے والے شخص کا گھر مسمار

آج مقتول شیر رحمان کی نماز جنازہ کے بعد صافی قبائل کے ہزاروں افراد پر مشتمل لشکر نے حاجی سپین خان کے گھر کو مسمار کردیا اور گھرانے کے تمام افراد کو ضلع بدر کردیا۔  

قبائلی ضلع مومند میں مقامی افراد پر مشتمل لشکر نے ’اجرتی قاتلوں‘ کے ذریعے اپنے دشمن کو قتل کرنے والے شخص کے گھر کو مسمار کیا ہے اور انکے خاندان کو ضلع بدر کیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ روز ضلع مومند کے تحصیل صافی میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے مبینہ طور پر دو اجرتی قاتلوں سجاد اور امان علی نے شیر رحمان نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جبکہ ایک دوسرا شخص رشید کو زخمی کیا تھا، واقعے کے فورآ بعد مقامی لوگوں نے مسجدوں میں اعلانات کئے اور اور دنوں اجرتیوں کو گرفتار کرکے موقع پر مار ڈالا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حاجی سپین خان نے اپنے دشمن کو قتل کرنے کے لئے اجرتی قاتلوں کو پیسے دیے تھے۔ آج مقتول شیر رحمان کی نماز جنازہ کے بعد صافی قبائل کے ہزاروں افراد پر مشتمل لشکر نے حاجی سپین خان کے گھر کو مسمار کردیا اور گھرانے کے تمام افراد کو ضلع بدر کردیا۔

۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button