قبائلی اضلاع

خیبر، جمرود میں حجرے پر دستی بم سے حملہ، امام مسجد سمیت چھ سالہ بچی زخمی

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام تحصیل جمرود کے علاقے ملک آباد میں پیش آیا جہاں پر طاہر نامی شخص کے حجرے میں امام مسجد گاوٗں کے بچوں کو درس دے رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر دستی بم پھینکے جس سے مسجد کا امام مولانا فرہاد اور چھ سالہ بچی ماہ نور زخمی ہوئے۔

قبائلی ضلع خیبر میں نامعلوم افراد نے ایک حجرے پر دستی بم سے حملہ کیا ہے جس کے باعث مسجد کا امام اور ایک بچی زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام تحصیل جمرود کے علاقے ملک آباد میں پیش آیا جہاں پر طاہر نامی شخص کے حجرے میں امام مسجد گاوٗں کے بچوں کو درس دے رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر دستی بم پھینکے جس سے مسجد کا امام مولانا فرہاد اور چھ سالہ بچی ماہ نور زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے تفتیش شروع کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button