قبائلی اضلاع

قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم

وزیراعظم نے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں فاٹا انضمام، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کے دوران کہا کہ کسی کو قبائلی عوام کے حقوق کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں فاٹا انضمام، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کے دوران کہا کہ کسی کو قبائلی عوام کے حقوق کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

وزیرِاعظم نے سرکاری افسران کے نامناسب رویئے کی شکایت پر اظہار ناپسندید گی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری افسرعوام کیلئے مشکلات کا باعث نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا میں جلد از جلد بلدیاتی نظام کے قیام کیلئے کوشاں ہے جس کا مقصد عوام کا پیسہ عوامی نمائندوں کے ذریعے عوام ہی پر خرچ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ میں قبائلی علاقوں کیلئے مختص فندز کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قبائلی علاقوں کیلئے مختص فندز کی بروقت فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال آفریدی، منیر خان اورکزئی، ساجد حسین طوری، جواد حسین، محمد جمال الدین، محمد علی اور عبدالشکور بھی موجود تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button