قبائلی اضلاع

پاک افغان سرحد طورخم پر انسانی سمگلنگ میں ملوث افغان شہری گرفتار

ذرائع کے مطابق محمد اکبر نامی افغان شہری کو  پاکستانی حکام نے دو روز قبل طورخم سے گرفتار کیا تھا جو پشاور سے تعلق رکھنے والی ثناء نامی ایک سولہ سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ افغانستان لے کر جا رہا تھا۔

قبائلی ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد طورخم پر انسانی سمگلنگ میں ملوث افغان شہری دھر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد اکبر نامی افغان شہری کو  پاکستانی حکام نے دو روز قبل طورخم سے گرفتار کیا تھا جو پشاور سے تعلق رکھنے والی ثناء نامی ایک سولہ سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ افغانستان لے کر جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق 40 سالہ محمد اکبر کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جس نے بعدازاں دوران تفتیش بتایا کہ لڑکی اپنی مرضی سے اس کے ساتھ جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جماعت نہم کی طالبہ ثناء سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب لڑکی کے والدین کا لنڈی کوتل انتظامیہ سے کہنا تھا کہ ملزم ان کی بیٹی کو ڈرا دھمکا کر ساتھ لے جا رہا تھا جس نے بعد میں اسے فروخت کر دینا تھا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد اکبر اور ثناء دونوں سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اگر افغان شہری قصور وار نکلا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button