قبائلی اضلاع
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایف سی کے دو اہلکار جاں بحق
ذرائع کے مطابق وقوعہ باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں پیش آیا جہاں گزشتہ شب خازے سر چیک پوسٹ میں ڈیوٹی پر مامور سپاہی شجاع خٹک اور سپاہی فرمان مہمند آسمانی بجلی زد میں آگئے۔

قبائلی ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایف سی کے دو اہلکار جاں بحق گئے۔
ذرائع کے مطابق وقوعہ باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں پیش آیا جہاں گزشتہ شب خازے سر چیک پوسٹ میں ڈیوٹی پر مامور سپاہی شجاع خٹک اور سپاہی فرمان مہمند آسمانی بجلی زد میں آگئے۔
ذرائع کے مطابق بجلی گرنے کے نتیجے میں دونوں سپاہی موقع پر جاں بحق گئے تھے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور میتوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔