قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان، سرحد پار سے شدت پسندوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 7 شدت پسند ہلاک
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق افغانستان کی حدود سے آرمی کے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کا موثر جواب دیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں سات شدت پسند مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق افغانستان کی حدود سے آرمی کے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کا موثر جواب دیا گیا۔
بیان کے مطابق جوابی کارروائی میں سات جنگجو ہلاک جبکہ تی ززخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے باوجود بوض قبائلی علاقوں خصوصا شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی تواتر سے پیش آرہے ہیں۔
دوسری جانب کل جی ایچ کیو میں منعقدہ کور کمانڈر کانفرنس میں بھی دیرپا امن کیلئے انسداد دہشت گردی کے آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔