قبائلی اضلاع
قبائلی ضلع مہمند میں باردوی سرنگ کے دھماکے سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
انتظامیہ میں موجود ذرائع کے مطابق دونوں بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار تھے جو علاقے میں نصب بم کی اطلاع پا کر اسے ناکارہ بنانے کیلئے جا رہے تھے۔
قبائلی ضلع مہمند میں باردوی سرنگ کے دھماکے سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
انتظامیہ میں موجود ذرائع کے مطابق دونوں بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار تھے جو علاقے میں نصب بم کی اطلاع پا کر اسے ناکارہ بنانے کیلئے جا رہے تھے۔
دونوں زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک خمی اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
وقوعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔