قبائلی اضلاع

قبائلی ضلع مہمند کے معذور افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ مہمند ضلع کے معذوروں کو وھیل چیئرز اور خواتین کو ان کی ضرورت کا سامان دیا جائے۔

قبائلی ضلع مہممند میں معذور افراد  نے اپنے مطالات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق مظاہرہ خویزئی میں کیا گیا جہاں علی حیدر چوک میں40 سے زائد معذور مرد و خواتین نے منزری چینی روڈ کو تین گھنٹوں تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا۔

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ مہمند ضلع کے معذوروں کو وھیل چیئرز اور خواتین کو ان کی ضرورت کا سامان دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت اور متعلقہ اداروں نے ان کے کوائف جمع کیے تھے تاہم ابھی تک ان کے ساتھ کسی قسم کی امداد نہیں کی گئی جس کی وجہ  سے وہ  احتجاج پر مجبور ہوئے۔

اس موقع پر لیویز کے صوبیدار نے مطاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے اور انہیں ان کے مطالبات پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پرامن طور منتشر ہوئے تاہم ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی کہ ہفتہ کے اندر اندر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ ایک بار پھر سڑکوں پر ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button