ڈیرہ کے بعد کرم پر باؤلے کتوں کی یلغار، ایک خاتون اور بچوں سمیت 18 افراد متاثر
مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ تمام اٹھارہ افراد کو فوری طور ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منقل کیا گیا تاہمم ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں تھی جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ چار متاثرہ افراد کو علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع پیواڑ نامی گاؤں میں باؤلے کتوں نے 18 افراد کو کاٹ لیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز چار باؤلے کتوں نے پیواڑ گاؤں پر حملہ کر کے ایک خاتون اور بچوں سمیت اٹھارہ افراد کو کاٹ لیا تھا۔
باؤلے کتوں کے کاٹے عباس نامی ایک بچے نے ٹی این این کو بتایا کہ کل چار کتے گاؤں میں داخل ہوتے دیکھے اور جب قریب آئے تو یکایک انہیں کاٹ لیا تاہم بعدازاں گاؤں والوں نے فائرنگ کرکے چاروں کو ہلاک کر دیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ تمام اٹھارہ افراد کو فوری طور ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منقل کیا گیا تاہم ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں تھی جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ چار متاثرہ افراد کو علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی لوگوں نے باؤلے کتوں کی یلغار کو سازش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی آئی خان میں بھی باؤلے کتوں نے 21 افراد کو کاٹا تھا جس کے بعد مفتی محمود ہسپتال ایسے ضلع کے بڑے ادارے سمیت بنیادی مراکز صحت میں بھی کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں تھی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد سخت مشکلات کا شکار رہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ معالجین کے مطابق باؤلے کتے کے کاٹے ایک مریض کے علاج پر 80 ہزار تک کا خرچ آتا ہے۔