قبائلی اضلاع

لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں سمیت تین بیٹیاں جاں بحق

معلومات کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے مختیار خیل میں ایک خاتون اپنی تین بیٹیوں سمیت نزدیک پہاڑ سے گھر کی مرمت کے لئے مٹی لینے گئی تھی لیکن بد قسمتی سے کھدائی کے دوران پہاڑی تودہ ان پر آگرا، جس سے چاروں خواتین مٹی تلے دب گئے۔

قبائلی ضلع خیبر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں سمیت تین بیٹیاں جاں بحق ہوئی ہیں۔

معلومات کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے مختیار خیل میں ایک خاتون اپنی تین بیٹیوں سمیت نزدیک پہاڑ سے گھر کی مرمت کے لئے مٹی لینے گئی تھی لیکن بد قسمتی سے کھدائی کے دوران پہاڑی تودہ ان پر آگرا، جس سے چاروں خواتین مٹی تلے دب گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارراوائی شروع کی اور ماں سمیت تین بیٹیوں کی لاشیں نکال لیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button