فاٹا گرینڈ الائنس نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا
اسلام آباد میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوران الائنس کے رہنماؤں نے علامہ نورالحق قادری کے فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فاٹا کی عوام اور قبائلی عمائدین کے خدشات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

فاٹا گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے مذہبی امور کے وفاقی وزیر علامہ نورالحق قاادری کو فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اپنے تحفظات سے اگاہ کر دیا۔
اسلام آباد میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوران الائنس کے رہنماؤں نے علامہ نورالحق قادری کے فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فاٹا کی عوام اور قبائلی عمائدین کے خدشات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
ملاقات کے موقع پر ملک خان مرجان اور ملک وارث خان کے علاوہ تمام قبائل کے عمائدین موجود تھے۔
اس موقع پر علامہ نورالحق قادری نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر متعلقہ حکام کو الائنس کے خدشات و تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحاتی عمل میں قبائلی عمائدین اور نوجوان نسل کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔