دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے بعد اب باڑہ ڈیم فنڈ بھی۔۔۔؟
بعض حلقوں کی جانب سے باڑہ ڈیم فنڈ کی شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے جن کا کہنا ہے کہ فنڈ کیلئے بینک اکاونت کھولا گیا ہے نہ ہی یہ ڈیم حکومت کی فہرست میں شامل ہے۔

ایک طرف اگر باقاعدہ حکومتی سطح پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے نام سے اندرون و بیرون ملک چندے اکٹھے کی جا رہے ہیں تو دوسری جانب باڑہ خیبر ایجنسی سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو جانے کیا سوجھی کہ بارہ ڈیم فنڈ کے نام سے پورا ایک کیمپ لگوا دیا۔
ٹی این این رپورٹ کے مطابق اقبال آفریدی کی جانب سے باڑہ میں بدھ کے روز سے ایک کیمپ لگوایا گیا تھا جو گزشتہ روز ختم کر دیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی کے مطابق گزشتہ روز باڑی کے عوام نے فنڈ میں لاکھوں روپے جمع کروائے۔
اقبال آفریدی کے مطابق ڈیم سے 5 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی جو نہ صرف خیبر بلکہ قبائلی ضلع مہمند کی توانائی ضروریات بھی پوری کرے گا۔
دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے باڑہ ڈیم فنڈ کی شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے جن کا کہنا ہے کہ فنڈ کیلئے بینک اکاونت کھولا گیا ہے نہ ہی یہ ڈیم حکومت کی فہرست میں شامل ہے۔
ایک رائے یہ بھی ہے کہ ملک و قوم میں مختلف مقاصد کیلئے فنڈنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کہیں کسی معمولی قسم کے پل کیلئے بھی عوام چندہ جمع کرتے دکھائی دیں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیلئے چندہ مہم شروع کی تھی جو اب تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی سرپرستی میں چلائی جا رہی ہے۔