قبائلی اضلاع

باڑہ سرکاری سکولوں میں پہلی دفعہ خوراک کی اشیاء کی تقسیم

 

خيبرايجنسی باڑہ کے سرکاری سکولوں میں پہلی دفعہ خوراک کے عالمی ادارے ورلڈ فوڈ نے طلباء میں خوراک کے سامان کی تقسیم شروع کی ہے۔ پروگرام کے فوکل پرسن خلیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز سم بابا سکول سے ہوا جہاں نرسری سے پنجم تک کے طلباء میں بسکٹ تقسیم کئے گئے۔ فوکل پرسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے ان میں گھی کے ڈبے بھی تقسیم کئے جائینگے۔ خلیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مجموعے طور پر باڑہ کے ستتر سکولوں کے طلباء میں خوراک کی اشیاء تقسیم کی جائینگی جس کے تحت لڑکوں کے سکول میں نرسری سے پنجم تک جب کہ لڑکیوں کے سکولوں میں دسویں جماعت تک کے طلباء میں یہ سامان تقسیم کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ لنڈی کوتل میں یہ پروگرام سال دو ہزار نو سے جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button