ایم این اے محسن داوڑ کی وزیر مملکت برائے داخلہ امور سے ملاقات، قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی پر زور
وزیر مملکت شہر یار افریدی نے اسی موقع پر کہا کہ میرانشاہ میں بہت جلد پاسورٹ آفس بحال کیا جائیگا اور قبائلی علاقوں سمیت بلوچستان میں امن کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ محسن داوڑ نے وزیر مملکت برائے داخلہ آمور شہریار آفریدی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور علاقے کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔
وزیر مملکت شہر یار افریدی نے اسی موقع پر کہا کہ میرانشاہ میں بہت جلد پاسورٹ آفس بحال کیا جائیگا اور قبائلی علاقوں سمیت بلوچستان میں امن کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے دہشت کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں اور اب قبائلی علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی پر بھر پور توجی دی جائیگی۔
شہر یار افریدی نے کہا کہ شمالی وزیرستان سمیت قبائلی علاقوں میں ترقی اور روزگار کے حوالے سے اہم منصوبوں پر کام کا آغاز کرینگے اور تمام لوگوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائینگے۔
ملاقات میں ایم این اے محسن داوڑ نے سےقبائلی اضلاع میں سب سے پہلے امن کی بحالی پر زور دیا اور کہا کہ ایک دفع قبائلی علاقوں میں امن بحال ہوجائے تو ترقی کی راہ کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے حواہش ظاہر کی کہ کہ قبائلی علاقے بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔