قبائلی اضلاع

اورکزئی، چھپر مستی کے چار گرلز سکولوں میں سے تین آج دوسرے دن بھی بند رہے

ضلعی تعلیم افسر فضل محمد کا ٹی این این کی جانب سے رابطے پر اس حوالے سے کہنا تھا کہ سکولوں کی بندش کا انہیں کوئی علم نہیں نہ ہی انہوں نے کسی کو سکول بند کرنے کا کہا ہے اور جو سکول بند ہیں ان کے متعلقہ سٹاف کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی جے محمد نواز اورکزئی سے

قبائلی ضلع اورکزئی کی تحصیل چھپر مستی میں لڑکیوں کے سکول آج دوسرے روز بھی بند رہے۔

محمد صدیق نامی ایک مقامی شخص کے مطابق چھپر مستی میں لڑکیوں کے کل چار سکول ہیں جن میں ستے تین بغیر کسی قسم کی سرکاری چھٹی کے آج دوسر دن ہے کہ بند ہیں جس کی وجہ سے طالبات گھروں میں بیٹھیں اور ان کا وقت ضائع ہع رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بغیر اعلان کے بند رہنے والے سکولوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہین کھول دیا جائے۔

محمد صدیق نے دھمکی دی کہ اگر سکول نہ کھولے گئےب تو طلباء کو ساتھ لے کر وہ علاقے کی ساری سڑکیں بند کر دیں گے۔

دوسری جانب ضلعی تعلیم افسر فضل محمد کا ٹی این این کی جانب سے رابطے پر اس حوالے سے کہنا تھا کہ سکولوں کی بندش کا انہیں کوئی علم نہیں نہ ہی انہوں نے کسی کو سکول بند کرنے کا کہا ہے اور جو سکول بند ہیں ان کے متعلقہ سٹاف کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button