قبائلی اضلاع
اورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاںبحق
واضح رہے کہ گزشتہ دن سے خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگر بعض علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان کے زد میں رہے جس سے کئی علاقوں میں کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

قبائلی ضلع اورکزئی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں گزشتہ رات شدید بادو باران کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی ہے جس میں دو بچے 4 سالہ ایان خان ،دو ماہ کا سلیمان سمیت ،اجمیر اور امنہ بی بی جاں بحق ہوئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دن سے خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگر بعض علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان کے زد میں رہے جس سے کئی علاقوں میں کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ شب وروز میں بھی خیبر پختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے ریڈ الرٹ بھی جاری کئے ہیں۔