قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان، تحصیل برمل، شکئی اور وانا میں ضلعی انتظامیہ مختلف چیک پوسٹوں پر بھتہ وصولی میں مصروف

بعض سینئر محررز نے نام نہ بتانے کی شرط پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ ٹانک میں بیٹھے کرپٹ عناصر پولیٹکل محررز کو تین تین لاکھ روپے پر کماؤ چیک پوسٹوں پر تعنیات کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوٹ مار کا یہ سلسلہ سائیکل کے پہیے کی طرح چلتا رہتا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے جہاں تحصیل برمل، شکئی اور وانا میں ضلعی انتظامیہ مختلف چیک پوسٹوں پر بھتہ وصولی میں مصروف ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے قومی خزانے کے بجائے انتظامیہ کے اہلکاروں کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں۔

بعض سینئر محررز نے نام نہ بتانے کی شرط پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ ٹانک میں بیٹھے کرپٹ عناصر پولیٹکل محررز کو تین تین لاکھ روپے پر کماؤ چیک پوسٹوں پر تعنیات کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوٹ مار کا یہ سلسلہ سائیکل کے پہیے کی طرح چلتا رہتا ہے۔

دوسری جانب پولیٹکل محرر طارق اور علاؤالدین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لائق اور کوالیفائڈ محررز کو نظرانداز کر رہی ہے جو قابلِ افسوس ہے۔

انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں بھی کرپشن اور لوٹ مار کھلے عام ہورہاہے۔

سینئر پولیٹکل محررز اور ٹرانسپورٹرز نے وزیراعظم عمران خان اور گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ کرپٹ عناصر کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button