قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید، دو زخمی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے خٹی کلے نامی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک دستہ معمول کی گشت پر تھا جب نامعلوم ملزمان نے اچانک ان پر فائرنگ کر دی۔

شمالی وزیرستان میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے خٹی کلے نامی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک دستہ معمول کی گشت پر تھا جب نامعلوم ملزمان نے اچانک ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں صوبیدار نذیر احمد اور ایک اہلکار شہید جبکہ نائب صوبیدار رحمٰن اللہ اور صوبیدار عبید زخمی ہوئے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان میں اس طرح کے واقعات ایک معمول بن چکے ہیں جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ان کے علاوہ ہیں جن میں اب تک درجن سے زائد افراد کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button