ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان
ایک اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے دھمکی دی کہ اپنی ڈیوٹیاں خود سرانجام دینے کی بجائے اپنی جگہ کرائے کے اساتذہ سکول بھجوانے والے اساتذہ کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے سکولوں سے غیرحاضر اساتذہ کو متنبہ کیا ہے کہ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
ایک اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کو خبردار کیا کہ اپنی ڈیوٹیاں خود سرانجام دینے کی بجائے اپنی جگہ کرائے کے اساتذہ سکول بھجوانے والے اساتذہ کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ایک حکمنامے میں محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کو اپنا اپنا بینک اکاونٹ کھلوانے اور تفصیلات متعلقہ حکام کو فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
ملازمین کو خبردار کیا گیا کہ اپنا اکاؤنٹ نہ کھلوانے والے ملازمین کی ماہ ستمبر کی تنخواہ جاری نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں اکثر اساتذہ خود ڈیوٹی دینے کی بجائے دوسروں کو اپنی جگہ سکول بھجواتے اور اس کے بدلے اپنی آدھی تنخواہ انہیں ادا کرتے ہیں۔