قبائلی اضلاع

محترمہ قتل کیس، قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے پہلی مرتبہ جدید خطوط پر تحقیقات کا آغاز

یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں نامعلوم ملزمان نے ایک نو سالہ بچی کو قتل کر دیا تھا اور اس کے جسم کا کچھ حصہ کاٹ کر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں چند روز قبل قتل کی جانے والی محترمہ کے قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے پہلی مرتبہ جدید خطوط پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

باجوڑ پریس کلب میں ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع باجوڑ کی سربراہی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے صدر حسبان اللہ کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر انوارالحق کی قیادت میں لیویز اہلکاروں نے اب تک 7 نامزد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محترمہ قتل کیس کیلئے جے آئی  ٹی تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمود احمد کا کہنا تھا کہ نعش کی پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیم سوات سے بلائی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کیس کی صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کیس کی جدید خطوط پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور بہت جلد کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دیا جائے گا۔

ڈپٹی کشنر کے مطابق قتل میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے جبکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماموند کی عوام اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جبکہ اب تک شک کی بنیاد پر متعدد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں نامعلوم ملزمان نے ایک نو سالہ بچی کو قتل کر دیا تھا اور اس کے جسم کا کچھ حصہ کاٹ کر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button