قبائلی اضلاع

باجوڑ، تحریک انصاف کے رہنماء نجیب اللہ ہلال قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ذرائع کے مطابق گزشتہ شام نماز مغرب کے بعد تحصیل  ماموند کے علاقہ سیوئی میں نجیب اللہ ہلال پر نقاب پوش افراد نے ایک گروپ کے شکل میں اس وقت قاتلانہ حملہ کیا جب وہ گھر جارہے تھے۔

قبائلی ضلع باجوڑ میں تحریک انصاف کے رہنماء نجیب اللہ ہلال قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شام نماز مغرب کے بعد تحصیل  ماموند کے علاقہ سیوئی میں نجیب اللہ ہلال پر نقاب پوش افراد نے ایک گروپ کے شکل میں اس وقت قاتلانہ حملہ کیا جب وہ گھر جارہے تھے۔

نقاب پوش افراد نے فائرنگ کرکے نجیب اللہ کو شدید زخمی کردیا اور اُس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

 واقعے کے بعد نجیب اللہ ہلال کو علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خا رمنتقل کردیا گیا جہاں پراُ س کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں داخل کیاگیاہے۔

 تحریک انصاف ذرائع کے مطابق واقعے میں سیاسی مخالفین ملوث ہوسکتے ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button