قبائلی اضلاع

کانگو اور ڈینگی کے بعد پولیو کا نیا کیس، چارسدہ کے 19 ماہ کے ارسلان میں وائرس کی تصدیقق

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق چارسدہ کے علاقے سرکی ٹیٹرہ سے تعلق رکھنے والے 19 ماہ کے ارسلان نامی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں دارالحکومت پشاور اور قبائلی ضلع خیبر میں کانگو اور ڈینگی وائرس کے بعد پولیو کا ایک نیا کیس بھی سامنے ایا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق چارسدہ کے علاقے سرکی ٹیٹرہ سے تعلق رکھنے والے 19 ماہ کے ارسلان نامی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے کی 24 تاریخ کو خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے اور پانچ سال سے کم عمر کے 50 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ قبائلی ضلع خیبر میں کچھ ہی روز قبل سلمان اور خان حیدر نامی دو افراد کی کانگو وائرس سے موت واقع ہوئی تھی۔

دوسری جانب پشاور کے بعض علاقوں سمیت قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ڈینگی نے اودھم مچا رکھا تھا جس کی وجہ سے درجنوں افراد متاثر ہوئے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button