قبائلی اضلاع

جمرود، سکول میں سہولیات کے فقدان کے خلاف طالبات کا پاک افغان شاہراہ پر مظاہرہ

جمرود کے علاقے سور کمر میں واقع مڈل سکول صادقین کے بچیوں نے پاک افغان شاہراہ کے تاریخی باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔


قبائلی علاقے ضلع خیبر میں سکول کے بچیوں نے اساتذہ کی کمی اور سکول میں سہولیات کے فقدان کے خلاف  احتجاج کرکے پاک افغان شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کی ہے۔

جمرود کے علاقے سور کمر میں واقع مڈل سکول صادقین کے بچیوں نے پاک افغان شاہراہ کے تاریخی باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔

بچیوں کا کہنا ہے کہ سکول میں طالبات کی تعداد سینکڑوں میں  ہے جن کے لئے 5 استانیاں ہیں جن میں دو اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتی ہے جن کے خلاف محکمہ ایجوکیشن کو کئی دفعہ شکایت کی گئی ہے مگر ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی ہے جبکہ حاضری رجسٹر میں سکول کی فیمل ہیڈ ماسٹر ان کی حاضری لگاتی ہے۔

مظاہرے میں شامل بچیوں نے  باب خیبر سے روانہ ہوکر ایجنسی ایجوکیشن آفس جمرود کے سامنے زبردست احتجاج کیا اور محکمہ ایجوکیشن، فاٹا سیکریٹریٹ وزارت سیفران  کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

 طالبات کا کہنا ہے کہ انکا کا مستقبل تاریکی سے بچایا جائے اور سکول میں استانیوں کی کمی کو پورا کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار فاٹا سیکٹریٹ اور اسلام آباد تک بڑھا دینگے۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ و بینرز بھی اٹھائے رکھے تھے،

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایجنسی ایجوکیشن جدون خان وزیر نے کہا کہ گورنمنٹ میڈل سکول صادقین چونکہ کمونل سکول تھا جسکول ڈائریکٹ مڈل سکول منظور کیا گیا ہے، لہذا اس میں  میں پرائمری سیکشن نہیں ہے اسلئے اس سکول کے لئے پرائمری کی سٹاف کلاس فور ملازمین کی ضرورت نہیں ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button