قبائلی اضلاع

وادی تیراہ میں فورسز کی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد

خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں فورسز کی کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ سرکاری زرائع کا کہنا کہ یہ کاروائی آج مستک علاقے میں عمل میں لائی گئی ہے جہاں پر کلعدم تنظیم لشکراسلام کے مورچوں پر چھاپے مارنے سے دس خود کش جیکٹ، بارہ سو کلو بارود، پچاس بم تیس ڈیٹونیٹرز، ایک جیمر، پینتالیس دستی بم، دس آرمی یونیفارم، سو پستول، کھلونہ بم، بم میں استعمال ہونے والے شیل اور مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ دوسری طرف بل باڑہ میں دستی بم پھٹنے سے امن لشکر توحید الاسلام کا ایک رضا کار جبکہ لنڈی کوتل دھماکے میں بیوی اور شوہر زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری زرائع کے مطابق سید انور رضاکار آج صبح نرے بابا میں مورچے میں موجود تھا کہ غلطی سے اپنا دستی بم پھٹنے جان بحق ہوگیا۔ دوسرا واقعہ کرمنا علاقے میں رونما ہوا جہاں گھریلو جگڑے پر بیٹے نے اپنے گھر دستی بم پھینکا جس سے ماں باپ دونوں زخمی ہوگئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button