قبائلی اضلاع

اورکزئی ایجنسی میں 500 مستحقین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئی

لوئر اورکزئی ایجنسی میں 500قبائلی مستحقین خاندانوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئی اس حوالے سے ایک تقریب سینٹر اورکزئی ایجنسی سید نجم الحسن کے صدارت میں ان کے دفتر میٹھا خان میں منعقد ہوئی تقریب میں سوشل ویلفیر افیسر اورکزئی ایجنسی عبدلہادی ،سیکرٹری سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ فاٹا سیکرٹریٹ پشاور سید وقار الحسن ،ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا سیکرٹریٹ محمد ضیاء الحق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاٹا سیکرٹریٹ عبید الرحمان ،ایڈمن افیسر فاٹا سیکرٹریٹ افتخار حسین کے علاوہ لوئر اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مستحقین 500قبائلی خاندانوں نے شرکت کی

اس موقع پر سینٹر اورکزئی ایجنسی سید نجم الحسن اور سوشل ویلفئر افیسر اورکزئی ایجنسی عبدلہادی نے کہا کہ جنگ میں سب سے زیادہ متاثر خواتین ہوتی ہیں اس لئے فاٹا سیکرٹریٹ نے اورکزئی ایجنسی کے جنگ زدہ غریب قبائلی خواتین کو سلائی مشینیں دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ یہ خواتین سلائی کڑہائی کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفئر ڈپارٹمنٹ فاٹا سیکرٹریٹ نے اس سے پہلے اپر اورکزئی سب ڈویژن میں 500سلائی مشینیں تقسیم کی ہے اب لوئر اورکزئی سب ڈویژن کے مستحقین میں 5سو سلائی مشینیں تقسیم کر رہی ہیں انہوں نے پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی زبیر خان اور تمام پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن اور منتخب عوامی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ا س سلسلے میں ہماری رہنمائی کر کے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون اور مدد یا تقریب میں سینٹراورکزئی ایجنسی سید نجم الحسن اور محکمہ سوشل ویلفئر فاٹا کے افسران نے غریب خاندانوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button