درہ آدم خیل میں پہلے مائنز ریسکیو سنٹر کا آغاز

پشاور(ٹی این این)ایف آر کوہاٹ کے درہ آدم خیل میں فاٹا کے پہلا مائنز ریسکیو سنٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے جہاں کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو ہنگامی بنیادوں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی سکے گی۔
گزشتہ روز فاٹا ڈیلویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فدا محمد وزیر اور درہ آدم خیل کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد علی اصغر نے سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فدا محمد وزیر کا نے کہا سنٹر کے قیام کا مقصد کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو حادثے کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کرنا ہے ۔
سنٹر میں طبی الات ‘ ایمبولینس کی سہولت اور آگ بجھانے والے الات موجود ہیں اورابتدائی طور پر سنٹر میں6اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو 24گھنٹے کام ڈیوٹی دینگے۔
اس سلسلے میں درہ آدم خیل کے کان کنوں نے بتایا کہ ریسکیو سنٹر کے قیام سے انہیں بروقت فوری طبی امداد ملے گی۔ ان کا کہناتھاکہ کان کن کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہوتے سکتے ہیں ایسے میں قریبی کوئی میڈیکل سنٹر موجود نہیں جہاں وہ زخمیوں کو پہنچاسکے اسلئے ریسکیو سنٹر سے ان کا درینہ مسئلہ حل ہوا۔