قبائلی اضلاع
باڑہ میں دو روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

خیبر ایجنسی (ٹی این این ) باڑہ میں غیر سرکاری ادارے کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ جاری ہے ۔ کمر خیل میں رورل امپاورمنٹ انسٹیٹیوشنل ڈیلویلپمنٹ کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کے پہلے روز علاقے کے دو سو سے زائد مریض کا معائنہ کیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔
اس حوالے سے علاقہ عوام کا کہناتھاکہ باڑہ میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ایسے میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد قابل ستائش ہے ، میڈیکل کیمپ سے علاقہ کمرخیل کے نادار مریضوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے اور انہیں مفت صحت کی سہولت دہلیز پر فراہم کی گئی جو غیر سرکاری ادارے کا احسن اقدام ہے۔