قبائلی اضلاع

سکول تو ہے لیکن اساتذہ نہیں، خیبر ایجنسی کی بچیاں پڑھے تو کہاں ؟

خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں واقع ریکالئ علاقے کے سکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی پر طالبات علم کی روشنی سے محروم ہیں۔ ٹی این این سے بات کرتے ہوئے علاقے کے مکینوں کا کہنا تھا کہ یہاں پہلے ایک کمیونٹی سکول ہوا کرتا تھا جہاں پر طالبات پڑھنے جایا کرتی تھی لیکن وہ سکول ختم ہونے سے طالبات گھر بیٹے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں کیونکہ یہاں پرائمری سکول کی عمارت تو بنائی گئی ہے لیکن اساتذہ کی عدم موجودگی ان بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔ اس بارے جب ایجنسی کے اسسٹنٹ تعلیمی افسر کو رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف اپنایا کہ سکول کے لئے اساتذہ سیفران مہیا کرتا ہے جس کے لئے ان کی طرف سے سمری بھیج دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button