قبائلی اضلاع
قبائلی عوام کو تعلیم و صحت کے شعبوں میں سہولیت دی جائینگی : گورنر

خیبر پختونخوا گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا پے کہ قبائلی علاقوں میں امن استحکام اور متاثرین کی واپسی و بحالی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عوام کو سہولیات فراہم کی جائینگی۔
یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں فاٹا سیکرٹریٹ کے محکمہ تعلیم و صحت کے بریفنگ سیشن کے دوران کی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ اس بارے ضروری اقدامات اٹھائیں۔