قبائلی اضلاع

لکڑو مویشی میلہ اپنی جگہ واپس منتقل کیا جائے‘ ادین خیل مشران

مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں ادین خیل قبیلے نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لکڑو میںمویشیوں کی منڈی کی منتقلی کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔ ادین خیل قبیلے کے مشران کا کہناہے کہ گزشتہ دنوں پولیٹیکل انتظامیہ نے ، ملاتم خیل قبیلے کے کہنے پر لکڑو سے میلہ دوسری جگہ منتقل کیا ہے تاہم میلہ واپس اپنی جگہ کو منتقل کیا جائے کیونکہ اس میلے سے سینکڑوں تاجروں کا روزگار وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر لکڑو میلہ اپنی جگہ واپس منتقل نہ کیا گیا تو احتجاج شروع کردینگے۔
دوسری جانب ملاتم خیل قبائل کا کہناہے کہ میلے کے قریب قبرستان ہے اور میلے کی گندگی قبرستان تک پھیل جاتی تھی اس لئے پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اسے یہاں سے منتقل کیا جائے جس پر گزشتہ روز انتظامیہ نے میلہ منتقل کردیا ہے جو قابل ستائش اقدام ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button