قبائلی اضلاع

جمرود میں ہفتہ صفائی کا آغاز کردیا گیا

خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹیکل انتظامیہ نے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے ، اس حوالے سے جمرود کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سیف الاسلام نے جمرود بازار کے انجمن تاجران کو صفائی کےلئے ٹریکٹر اور سرکاری ملازمین کو جیکٹس اور ٹوپیاں دیں ہیں ۔ اے پی اے نے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کے استعمال اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ اپنے آس پاس کے علاقے کی صفائی کو یقینی بنائے ۔ ہفتہ صفائی مہم سات روز تک جاری رہے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button