قبائلی اضلاع

فاٹا میں 102سال بعدعیسائیوں کو ڈومیسائل کا حق مل گیا

فاٹا میںایک سو دو سال بعد کرسچن کمیونٹی کوڈومیسائل بنانے کا حق دےدیا گیا لنڈیکوتل کرسچن کمیونٹی کو تقریبا ایک سو دو سال بعد ڈومیسائل بنانے کا حق دے دیا گیا ،فاٹا منیارٹی الائنس کے صدر کے بیٹے کو پہلا ڈومیسائل مل گیا ،پورے فاٹا میں یہ پہلا ڈومیسائل ہیں جو میر ے بیٹے کو مل گیا ہے ،ارشد مسیح فاٹا میں میں پہلی دفعہ کر سچن کمیونٹی کو ڈو میسائل بنانے کا حق دے دیا گیا پہلاڈومیسائل شہر یا ر مسیح ولد ارشد مسیح کو مل گیا جس سے کر سچن کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ حل ہو گیا اس سلسلے میں فاٹا منیارٹی الائنس کے صدر ارشد مسیح نے بتایا کہ وہ 1914سے قبائلی علاقوں میں رہا ئش پذیر ہیں حکومت پاکستان نے پہلی دفعہ میرے بیٹے کو ڈومیسائل دے دیا انہوں نے کہا کہ بہت عرصے سے انہوں نے ڈومیسائل حاصل کرنے کیلئے کو شش شروع کیا تھا لیکن سابق گورنر مہتاب عباسی نے قبائلی علاقوں میں رہا ئش پذیر کرسچن کمیونٹی کو ڈومیسائل حق دینے کا اعلان کیا تھا اور اب ان کو یہ حق مل گیا انہوں نے کہا کہ کر سچن کمیونٹی کئی سالوں سے قبائلی علا قوں میں خدمات سر انجام دیں رہے ہیں اسکے با جود بھی وہ ڈومیسائل سے محروم تھے ڈومیسائل حق ملنے پر سارے کر سچن کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے لیو یز میں بھی کر سچن کمیونٹی کے خواتین کو بھرتی کیا گیا اور حال ہی میں پولیو میں بھی نوکریا ںدی گئی جو کر سچن کمیونٹی کے دیرینہ مطالبا ت تھے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button