قبائلی اضلاع

لوئر کرم میں احتجاج کے دوران تین طلباءزخمی ہوگئے

لوئر کرم صدہ میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے سکول پر چھاپے کے دوران ہوائی فائرنگ تین طلباءزخمی ہوگئے جبکہ مشتغل طلباءنے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر کرم نصراللہ خان کے مطابق کہ وہ روٹین کے مطابق صدہ میں کیمبرج پبلک سکول پر چھاپہ مار ا اور ہال میں موجود تمام طلباءنقل میں مصروف تھے ۔اے پی اے نے طلباءسے نقل لینا شروع کیا اور امتحانی عملہ کو پکڑا کر جیل منتقل کردیاجس پر طلباءنے مشتغل ہوکر روڈ بلاک کردیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ احتجاج کے دوران طلباءکو قابو کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک طالب علم فائرنگ سے زخمی ہوا ہے ۔ طلباءاور لیوی اہلکاروں کے مابین ہاتھ پائی بھی ہوئی ہے جس سے دو طلباءزخمی ہوئے ہیں ۔اے پی اے لوئر کرم نصراللہ خان کے مطابق انہوں نے
لوئر کرم کے علاقے صدہ کے ایک نجی سکول میں قائم امتخانی ہال پر چھاپہ مارا اور طلباءسے نقل چھینا شروع کردیا جس پر کچھ طلباءپولیٹیکل انتظامیہ کے اس اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کرکے پولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔طلباءکو منتشر کرنے کےلئے لیویز نے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین طلباءزخمی ہوگئے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button