قبائلی اضلاع

فاٹا متاثرین کی وقت سے پہلے واپسی متوقع ہے : اقبال ظفر جھگڑا

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے قبائلی علاقوں کے متاثرین کی واپسی مقررہ وقت سے دو مہینے پہلے مکمل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

گزشتہ روز پشاور میں میڈٰیا گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ حکومت نے فاٹا متاثرین کی واپسی کا عمل رواں سال دسمبر تک مکمل کرنا ہے جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ واپسی یہ عمل اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔ گورنر کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال قبل شروع ہونے والے واپسی کے عمل میں اب تک دو لاکھ پچاسی ہزار خاندان اپنے علاقوں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ باقی ڈیڑھ لاکھ بھی روان سال اکتوبر تک اپنے آبائی علاقوں کو واپس بھیج دئے جائینگے۔

گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ گورنر سردار مہتاب عباسی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم کی بنائی ہوئی فاٹا اصلاحاتی کمیٹی میں ان کا نام شامل کیا گیا ہے ۔ اصلاحاتی کمیٹی کی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے گورنر جلد سرتاج عزیز سے ملاقات کرینگے۔ مزکورہ اصلاحاتی کمیٹی نے تاحال تین ایجنسیوں میں مشاورتی دورے کئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button