قبائلی اضلاع
افغانستان سے کرم ایجنسی کے چار افراد اغوا

افغانستان کے صوبہ پکتیا میں کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو اغوا کیا گیا ہے۔
کرم ایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوری بنگش قبیلے سے تعلق رکھنے والے ساجد، نصیر، صابر اور جلال تجارت کی غرض سے افغانستان گئے تھے جہاں شرنو اور سوختہ کے علاقوں سے نامعلوم افراد نے ان کو اغوا کیا ہے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پکتیا انتظامیہ سے رابطے میں ہے اور اغوا ہونے والوں کی بازیابی کے لئے تلاش جاری ہے۔