خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارشوں سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 31ہوگئی

خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں بارشوں سے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد مجموعی طور پر31 ہوگئی ہے ۔مسلسل چھتیں گرنے سے زخمیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ملاکنڈ ‘سخاکوٹ اور ٹانک میں ایک ایک جبکہ بنوں ‘تحت بھائی اور مردان میں دو،دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ بارشوں کے باعث چار مویشی ‘33 گھر متاثر ہوئے ۔ قبائلی علاقوں میں بھی جانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ، سب سے زیادہ افراد خیبر ایجنسی میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔ قبائلی علاقوں چھتیں گرنے سے خیبر ایجنسی میں دس ‘ مہمند ایجنسی میں ایک ‘ باجوڑ میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ہنگو میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ۔ مختلف قبائلی ایجنسیوں کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 20 سے زائدافرادزخمی بھی ہوئے ہیںاور درجنوں مکانات کو نقصان بھی پہنچا ہے ۔ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں ۔ پی ڈی ایم اے اعداد شمار کے مطابق چھتیں گرنے کے سب سے زیادہ واقعات ضلع مردان میں پیش آئے ہوچکے ہیں ۔ بارشوں کے باعث فاٹا اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سرکاری عمارات کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم ابھی تک پی ڈی ایم اے اور ایف ڈی ایم سے کی جانب سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button