قبائلی اضلاع

باڑہ میں چھت گرنے سے دو خواتین اور تین بچے جاں بحق

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں بارش سے متاثرہ شدہ مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور وقعہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ سر کاری ذرائع کے مطابق اکاخیل میری خیل میں حالیہ بارش سے علی مر جان نا می شخص کے گھر میںکمرے کی دیورے گر گئی جس سے ایک خا تون اور تین بچے موقع پر جا ں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون ہسپتال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔ دوسرے واقعے میں علاقہ یوسف تلاب میں ایک بچہ سڑک کے نزدیک مارٹر گولے سے کھیل رہا تھا جو اچانک پھٹ گیا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔ بچے کو خاصہ دار فورس نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ یاد رہے ابتک خیبر ایجنسی باڑہ تحصیل میں حالیہ بارشوں سے تین خواتین سمیت 7بچے جاں بحق ہو گئے اور ایک درجن کے قریب زخمی ہوگئے اور کئی مکا نات کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button