قبائلی اضلاع

خیبرایجنسی: قبیلہ سپاہ میں ٹرانسفارمر، ٹیوب ویل اور ہیڈ پمپ تقسیم

خیبرایجنسی کے تحصیل باڑہ میں قبیلہ سپاہ میں سابقہ وزیر ماحولیات اور فاٹا گرینڈ الائنس کے سرکردہ رہنما حمیداللہ جان آفریدی نے تین ٹرانسفارمر، پندرہ ٹیوب ویل مشینیں اور چار ہیڈ پمپس تقسی کئے ہیں۔ قابسہ وزیر کے اس اقدام کو علاقے کے مکینوں نے سراہا ہے۔ اتوار کو اپنے دورہ باڑہ کے موقع پر ٹی این این سے بات کرتے ہوئے حمیداللہ جان آفریدی کا کہنا تھا کہ سپاہ قبیلے کے بے گھر ہونے کے بعد یہاں سے دو ٹرانسفارمر چوری ہوگئے تھے جبکہ باڑہ واپسی پر بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات سے دو چار تھے جو کہ اب کسی حد تک کم ہوجائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button