پختونخوا حکومت خیبر ایجنسی میں ایک لاکھ درخت لگائے گی

خیبرایجنسی کے مشہور شاعر خاطر آفریدی کا شعر ہے
د خاطر رنګین غزل ته حیرانیږم…. په دی خړ خیبر کښي څه دی بی د خاوری.
اس شعر میں شاعر کا مدعا ہے کہ خیبرایجنسی میں پہاڑوں پر سبزہ کم یا نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اب خیبرپختونخوا حکومت نے خیبرایجنسی کے ان بنجر پہاڑوں کو سرسبزو شاداب بنانے کی غرض سے ان پر پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ایک لاکھ پودوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ روز وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جنگلات اشتیاق اُرمڑ نے اپنے دورہ خیبرایجنسی کے دوران کیا۔ ٹی این این سے بات کرتے ہوئے اشتیاق اُرمڑ کا کہنا تھا کہ ان ایک لاکھ پودوں اور پھلوں کے درخت پاکستان تحریک انصاف کے رضاکاروں کے ہاتھوں وہاں لگائے جائینگے جہاں ان کی ضرورت ہوگی۔” ہماری ھکومت نے پہلے سے ہی صوبے میں ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کی روسے روزانہ کی بنیاد پر پچیس اضلاع میں سات لاکھ پودے لگائے جاتے ہیں۔ ان ایک ارب درختوں میں فاٹا کے تمام ایجنسیوں کا حصہ ہے اور اس حصے کے تحت ہم نے خیبر ایجنسی کے لئے ایک لاکھ پودوں کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے اگلے ہفتے ان کو پچاس ہزار پودے دے دئے جائیں گے جبکہ باقی کے پچاس ہزار کچھ عرصہ بعد دیے جائینگے۔