قبائلی اضلاع

تیرہ وال ماما کی یاد جمرود پریس کلب میں تقریب

خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں مرحوم مشہور شاعر اور ریڈیو کردار تیرہ وال ماما کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جمرود پریس کلب میں ہونے والے اس تقریب میں خیبر ایجنسی کے کئی ادیب، شعرا اور ٹی وی اور ریڈیو سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر موررین کا کہنا تھا کہ تیرہ وال ماما جن کا اپنا نام فلک نیاز تھا، ایک محقق، شاعر، ماہر تعلیم اور معاشرے پر گہری نظر رکھنے والے شخص تھے جنہوں نے مختلف ریڈیو سٹیشنز پر منفرد انداز میں معاشرے کی برائیوں کو اجاگر کیا جو ان کی مشہوری کا سبب بھی بنی۔ اس تقریب کے اختتام میں ایک مشاعرہ بھی ہوا۔ تیرہ وال ماما گزشتہ سال بیس فروری کو 75 سال کی عمر میں اس دنیا سے رحلت کرگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button