قبائلی اضلاع

اوکرزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان سرکنے سے 8 کان کن جاں بحق، 10 زخمی

اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ ہونے سے کان گِری ہے جس  کے نتیجے میں آٹھ کان کن جاں بحق جبکہ دس مزید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ ریسکیو عملہ دھماکے کے نتیجے میں کان پر گرنے والا مٹی کا تودہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کوہاٹ سے 55 کلومیٹر شمال مغرب میں حادثے کے مقام پر ریسکیو عملہ اور قبائلی بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت مٹی ہٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ایک سرکاری افسر کے مطابق، کان کے دھانے پر پھنسے 18 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے۔ تاہم، ان میں سے 8 کو تشویش ناک حالت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

مقامی افراد کے مطابق،حادثے کے وقت کان میں 40 سے زائد لوگ موجود تھے۔

حادثے میں مرنے والوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button