قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان کے بچے تاحال حصول تعلیم سے محروم

ایف آر بنوں کے علاقے د مہ پل میں مقیم شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کے بچے حصول تعلیم سے تاحال محروم ہیں۔ اس سلسلے میں علاقے میں آباد متاثرین شمالی وزیرستان کے بچوں کا کہناہے کہ وہ ابھی تک تعلیمی سہولت سے محروم ہیں ، کسی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے نے ان بچوں کی تعلیم کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جس سے ان بچوں میں احساس محرومی پائی جاتی ہے۔متاثرین بچوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر علاقے میں آئی ڈی پیز طلباءکےلئے سکول تعمیر کیا جائے ۔
اس حوالے سے شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ کامران آفریدی کا کہناہے کہ وہ بچوںکے مطالبے کو جلد عملی شکل دینگے اور مسئلے کے بارے میں کمشنر بنوں سے بات چیت کرینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button