قبائلی اضلاع

مہمند ایجنسی میں بجلی بندش کےخلاف احتجاج

مہمند ایجنسی کے علاقے میاں منڈی کے رہائشیوں نے مین گرڈ سٹیشن خراب ہونے کی وجہ سے بجلی کی معطلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ جمعہ کے روز مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہناتھاکہ گرڈسٹیشن خرابی کے باعث علاقے میں14 روز سے بجلی معطل ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ طویل بجلی بندش کے باعث علاقے میں پانی کی قلت پید ہوگئی ہے اور بچے پڑھائی کی بجائے سارا دن پانی لانے میں مصروف رہتے ہیں۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ ٹیسکو انتظامیہ نے اعلان کیا تھاکہ گرڈسٹیشن کو ایک ہفتے میں بحال کیا جائےگا لیکن دو ہفتے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی ۔
اس حوالے سے ٹیسکو کے ایس ڈی او نے بتایا کہ علاقے میں تین روز کے اندر عارضی طور پر بجلی بحال کردی جائےگی جبکہ گرڈ سٹیشن کی مرمت پر مزید تین ماہ لگیں گے۔ واضح رہے کہ مذکورہ گرڈسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button