قبائلی اضلاع

کرم ایجنسی کے متاثرین ساڑھے آٹھ سال بعد لوٹ رہے ہیں

کرم ایجنسی ابراہیم زئی کے متاثرین ساڑھے آٹھ سال بعد اپنے علاقوں میں لوٹ رہے ہیں۔ پیر کو اس بارے لوئر کرم ایجنسی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نصراللہ خان، فرنٹئیر کور کے ونگ کمانڈر کرنل جمشید اور متاثرہ خاندانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر متاثرین میں خیمے، اشائے خورد و نوش اور برتن تقسیم کئے گئے

۔

اپنے علاقوں کو لوٹنے والے ان متاثرین نے ٹی این این سے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ بہت خوش ہے کیونکہ بہت عرصے بعد اپنے علاقوں میں لوٹ کے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق اپنے علاقے سے باہر انہوں نے کافی مشکلات جھیلیں ہیں۔ خیال رہے کہ سال دو ہزار سات میں کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کی وجہ سے وہاں کے باسی اپنے اپنے علاقے چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے جس میں زبراہیم زئی کے یہ چالیس خاندان بھی شامل تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button