قبائلی اضلاع
باجوڑ ایجنسی میں ٹریفک حادثہ: ایک شخص جاں بحق

باجوڑ ایجنسی میں تیز رفتار گاڑی درخت کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمعہ کی دوپہر تحصیل خار کے علاقے یوسف آباد میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار پہنچادیا گیا۔