قبائلی اضلاع
جنوبی وزیرستان سے ایف ڈی اے کے 8 اہلکار اغوا

جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں اور زیر تعمیر ڈیم کا معائنہ کرنے والی ایف ڈی اے کی ٹیم کےآٹھ حکومتی ملازمین کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔
واقعہ جنوبی وزیرستان کے توئی خلہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے ملازمین کی گاڑی روکی اور انہیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیٹیکل ایجنٹ ظفر الاسلام نے کہا کہ اغوا ہونے والوں میں چاؤ تنگی ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، دو ماہرین ارضیات اور دیگر ٹیکینیکل عملہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی ملازمین زیر تعمیر ڈیم کی جانب جارہے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ان کے مطابق اغوا کیے گئے افراد فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے ملازمین تھے۔