قبائلی اضلاع

باجوڑ میں معذوروں کےلئے دفتر اور سنٹر کا افتتاح

باجوڑ ایجنسی میں معذور افراد کےلئے دفتر اور ہنر سکھانے کے سنٹر کھول دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ عرفان الدین نے شرکت کی اور سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہے سب کو چاہئے کہ ان افراد کی بحالی کےلئے کام کرے اور خصوصی افراد کو عزت دے۔
ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نے معذوروں کی بحالی کے لئے کام کرنے والی فلاحی تنظیم کو 50ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ معذوروں کی تنظیم کے صدر حضرت علی شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ اس سنٹر میں خصوصی افراد کو کمپیوٹر اور ٹیلرنگ سمیت دیگر ہنر سکھائے جائیںگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button