قبائلی اضلاع

باڑہ کے سکولوں کو ضروری سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیاگیا

محکمہ تعلیم خیبر ایجنسی نے باڑہ تحصیل کے سکولوں کو فرنیچر سمیت دیگر ضروری سامان کی فراہمی شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے باڑہ کے ایک گرلز سکول میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایجنسی ایجوکیشن آفیسر عبدالروف خان اور ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ قاسم کاکڑ اور علاقہ عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءکو بتایاگیا کہ گورنر خیبرپختونخوا کے خصوصی ترقیاتی منصوبے کے تحت باڑہ کے بیس سکولوں کےلئے فرنیچر ‘ تباہ شدہ سکولوں کےلئے اضافی خیمے‘ ٹاٹ اور دیگر ضروری سامان کی منظوری دیدی گئی ہے جس کی تقسیم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب علاقے کے عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں میں ضروری سامان کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button