قبائلی اضلاع

خیبر ایجنسی : سپاہ قبیلے کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہے

خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ کے سپاہ قبیلے کی متاثرین کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہوا ہے۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق ابھی تک ساڑھے چار سو گھرانوں نے واپسی کے عمل کے لئے رجسٹریشن کروائی ہے۔ ان متاثرین کے لئے شاہ کس لیوی سنٹر اور جلوزئی کیمپ میں رجسٹریشن پوائنٹس قایم کردئے گئے ہیں جہاں گورنر انسپکشن ٹیم بھی موقع پر موجود ہوتے ہیں۔

ایف ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرین کو واپسی فارم کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے لئے دس ہزار روپے نقد جبکہ پچیس ہزار روپے کی ادائیگی کے لئے اے ٹی ایم کارڈز بھی دیے جاتے ہیں۔   ایف ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق  ابھی  تک چورانوے ہزار بے گھرخاندان باڑہ واپس جاچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button